21 نومبر 2014 - 21:07
عراقی عوام کی کامیابیوں میں ایران کا کیا ہے کردار؟

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کو یقینی طور پر امریکا و صیہونی حکومت وجود میں لائی ہے اور اس کی وجہ انتہائی واضح ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق محمد محمدی گلپايگاني نے شہر مقدس قم میں ایک پروگرام میں کہا کہ سبھی نے دیکھا کہ داعش نے شام و عراق میں کیا کیا اور اگر آیت اللہ سيستاني جہاد کا فتوی نہ دیتے تو بغداد، کربلاء اور نجف اشرف کا باقی بچنا بہت مشکل تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس فتوی کے بعد ہی اہل بیت سے عقیدت رکھنے والے اٹھ کھڑے ہوئے اور داعش سے جد جہد کرنے والے رضاکاروں کی تعداد دس لاکھ تک جا پہنچی۔

قائد انقلاب کے دفتر کے سربراہ نے کہا کہ عراق میں شیعہ رضاکاروں کو منظم کرنا ایرانیوں کے ذمے تھا اور اگر عراقی، فوجی حکمت عملی کو جانے بغیر آگے بڑھتے تو انہیں یقینی شکست کا سامنا ہوتا۔  محمدي گلپايگاني نے کہا کہ اگر ایران کی حمایت اور رہنمائی نہ ہوتی ہو آج عراق، نجف اشرف و کربلا پر قبضہ ہو گیا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ آج عراق کے شیعہ مسلمانوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک کی حفاظت کے لئے جان کی بازی لگانے کو تیار ہیں جبکہ داعش وہ تھے جو کٹے ہوئے سروں سے فٹبال کھیلتے تھے تاکہ دنیا کو یہ دکھائیں کہ یہی اسلام ہے یعنی اسلام اور وحشیانہ اقدامات برابر ہیں۔

.......

/169